عید سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے متعلقہ محکموں کومراسلہ ارسال کردیا ، جس میں عید کی تعطیلات کے پیش نظر تنخواہیں اور پنشن یکم اپریل کے بجائے 20 مارچ کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی تمام ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی حکام نے فیصلہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 26 مارچ کو کی جائے گی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store