نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
سندھ حکومت نے نوکری ڈھونڈنےوالے نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان کردی، ایپ میں نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔
سندھ حکومتِ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ ایپ بالکل مفت ہے، ہرنوجوان کواس ایپ میں اپلائی کرنےکاموقع ملےگا، اس ایپ میں اسکلز لیبر کو بھی چانس ملے گا، جس ادارے کو ضرورت ہوگی وہ پک کرلےگا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ جاب پورٹل صرف گورنمنٹ کا نہیں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے بھی ہے، سندھ میں ملازمت کے خواہش مند لوگوں کیلئے یہ پورٹل بنایا گیا ہے، تمام لوگ اپنے متعلقہ شعبےسے متعلق سی وی اپلوڈ کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے ، سندھ میں ملازمت کے خواہش مند لوگوں کیلئے یہ پورٹل بنایا گیا ہے، اس ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا پورٹل گیم نوجوانوں کے لئے چینجر ثابت ہو گا، سندھ میں ترقی اور روزگار کےبہت مواقع ہیں،یہ ویژن چیئرمین پی پی کا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس پورٹل سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، اس ایپ میں نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنا روزگار کما سکتے ہیں، اس ایپ میں سرکاری کے ساتھ نجی ادارے بھی شامل ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایپ پر نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے تو انہیں کہیں اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں، تاجر، صنعت کار اس ایپ پر آئیں اور لوگوں کو روزگار دیں، حکومت بلا واسطہ بھی ملازمتیں دیتی ہیں ، جو حکومت مفت گھر دے رہی اس میں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوکا شکر گزار ہوں کہ آج وہ پورٹل لاؤنچ کررہے ہیں، نوکری ڈھونڈنے والے اور دینے والیں خود کو پورٹل پر رجسٹر کریں، گریڈ1 سے 4 تک کی پوزیشن بھی اشتہار کر کے اس ایپ میں ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ذریعے صاف شفاف طریقے سے نوکریاں دی جائیں گی جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی نوکریاں سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعے دیتے ہیں۔
0 Comment