25

آرمی چیف سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

[ad_1]

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے۔

آرمی چیف نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔

چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں