[ad_1]
نئی تحقیق کے مطابق شدید گرمی دل کے مریضوں میں جلد موت کی زیادہ شرح میں اضافے کی ذمہ دار بنتی جارہی ہے۔
تحقیق میں اس بات کی وضاحت کی کی گئی کہ نتائج کا مطلب یہ ہے کہ ہر سال اوسطاً 49,483 صحت مند زندگیاں سالانہ شدید گرمی کی وجہ سے امراض قلب کا شکار ہو جاتی ہے اور یہ تعداد 2050 تک دگنی سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
دل کی بیماری عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ ہے اور یہ حالت شدید گرمی میں مزید بگڑسکتی ہے۔
ایڈیلیڈ یونیورسٹی کے اہم محقق اور ماحولیاتی صحت کے ماہر پینگ بی نے کہا کہ جب موسم گرم ہوتا ہے تو ہمارے دلوں کو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
یہ عمل دباؤ بڑھاتا ہے جو خاص طور پر دل کی بیماری والے لوگوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
محققین مختلف وجوہات کی بنا پر موت کے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لیے ایک بنیادی خطرہ اور مہلک متعدی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی منتقلی کے لیے خطرہ ہے۔
+ There are no comments
Add yours