ہم نے شادی سے قبل ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے اسلام کے پیروکار بنیں گے

پاکستانی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

حسن احمد اور سنیتا مارشل معروف سابق اداکارہ اور بیوٹیشن مسرت مصباح کے پوڈ کاسٹ پر نظر آئے جہاں میزبان نے ان سے مذہب کے بارے میں سوال کیا۔

حسن احمد اور سنیتا مارشل نے انٹرویو کے دوران اپنے مختلف مذاہب، بین المذاہب شادی اور بچوں کے ماضی کے بارے میں بات کی۔

حسن احمد نے کہا کہ میرے بچے اسلام کے پیروکار بنیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ میرے بچے عیسائیت اختیار کریں گے۔

دوسری جانب اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مذہب سے متعلق معاملات ہمارے لیے بہت آسان ہیں، ہم نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے اسلام کے پیروکار بنیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہمارے بچے دو مختلف مذاہب کے درمیان الجھنے کی بجائے ایک مذہب پر عمل کریں گے اور بچے اپنے والد کے مذہب پر عمل کریں گے۔

پروگرام کے دوران ایک اور سوال پوچھا گیا کہ ‘اگر آپ کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور واپسی پر کہتے ہیں کہ وہ اسلام نہیں عیسائیت کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟’

اس سوال کے جواب میں حسن احمد نے کہا کہ میرا مذہب پر مکمل یقین ہے، اگر آپ اچھی نیت سے کچھ چاہتے ہیں تو وہ ہوتا ہے، اس لیے آپ کا سوال ختم ہوگیا، میں ایک مذہبی آدمی ہوں۔ مجھے مذہب اور عقائد پر بڑا یقین ہے اور میں جانتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

حسن احمد نے مزید کہا کہ اگر میرے بچے اسلام کی بجائے عیسائیت کے پیروکار بن جائیں تو میں کیا کروں؟ میں نے اس سوال کے لیے تیاری کر لی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

اداکار نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو میں اپنے بچوں سے ناراض نہیں ہوں گا بلکہ ان سے دلائل کے ساتھ بات کروں گا کیونکہ میری بیٹی بہت ذہین اور منطقی بچی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *