[ad_1]
ویسے تو ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شادی اور والدین بننے کے لیے کونسی عمر بہترین ہے۔
مگر ایک سروے میں ان دلچسپ سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔
امریکا کے پیو ریسرچ سینٹر کے ایک سروے میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ امریکی شہریوں کی نظر میں شادی اور والدین بننے کے لیے بہترین عمر کونسی ہے۔
سروے میں شامل 50 فیصد افراد کے مطابق ان کے خیال میں کسی بھی عمر کو شادی یا اولاد کے حصول کے لیے بہترین قرار نہیں دیا جاسکتا۔
مگر جن افراد کے خیال میں ایسی مثالی عمر ممکن ہے، ان کی اکثریت کے مطابق شادی اور والدین بننے کے لیے بہترین عمر 26 یا 27 سال ہے۔
اس سروے میں 3600 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
سروے کے مطابق لوگوں کی رائے میں شادی کرنے کی بہترین عمر اوسطاً 26.5 سال ہے۔
سروے میں شامل 23 فیصد افراد کے مطابق 25 سے 29 سال کے درمیان شادی کرلینی چاہیے، ہر 10 میں سے ایک فرد کا ماننا تھا کی 20 سے 24 یا 30 سے 34 سال شادی کے لیے بہترین عمر ہے۔
مگر 50 فیصد افراد کے مطابق شادی کے لیے کسی بھی عمر کو مثالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
والدین بننے کے حوالے سے سروے میں بتایا گیا کہ اوسطاً 27.3 سال کو لوگوں نے مثالی عمر قرار دیا گیا۔
مگر 40 فیصد افراد کے مطابق اولاد کے حصول کے لیے حوالے سے کسی عمر کو بہترین قرار نہیں دیا جاسکتا۔
اس کے بعد 28 فیصد افراد نے 25 سے 29 سال جبکہ بہت کم افراد نے 20 سال سے پہلے یا 35 سال یا اس سے زائد عمر کو بہترین قرار دیا۔
اس سے قبل پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے ایک اور سروے کے نتائج بھی گزشتہ دنوں جاری کیے گئے تھے جن میں 18 ممالک کے 23 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
ان ممالک میں ارجنٹینا، بنگلادیش، گھانا، انڈونیشیا، میکسیکو، پیرو اور ترکیہ سمیت دیگر شامل تھے۔
سروے میں دریافت کیا گیا کہ ان ممالک میں لوگوں کے خیال میں شادی کرنے اور پہلے بچے کی پیدائش کی بہترین عمر اوسطاً 26 سال ہے۔