34

مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کب بند ہوں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

[ad_1]

اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں بتایا آج سے دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کتنے بجے بند ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کے پیش نظر بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی اوراسموگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں ، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت آلودگی کے خلاف احتیاطی اقدامات جاری ہے، خلاف ورزی پرپنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 11 نومبر سے مارکیٹس اوربیرونی سرگرمیاں بند رہیں گی اور ہر قسم کے کھیلوں، نمائش اورتقریبات سمیت ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ آج سے دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورزمیں صرف گروسریز اورمیڈیکل سیکشن کھلے رہیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کےتحت سزا دی جائے گی ، احکامات 11 نومبر سے17نومبرتک نافذالعمل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوام سےاسموگ کےدوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریزکریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں