4

بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے عوام کے تحفظ کے لیے جواب دینا ہوگا،جسٹن ٹروڈو:فوٹو:فائل

کینیڈا کے عوام کے تحفظ کے لیے جواب دینا ہوگا،جسٹن ٹروڈو:فوٹو:فائل

اونٹاریو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری میں جارحانہ مداخلت کی ہے۔

وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے انکوائری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھی اور اب مزید واضح اشارے ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلیجنس معلومات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیرملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل تھی یا شمولیت کا خطرہ موجود تھا۔ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار پر گذشتہ سال 18 جون میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں  گوردوارے کے اندر فائرنگ کی گئی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی  سفارتکاروں نے کرمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم بھارت نے اس  کی تردید کی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں