44

اسرائیل کا شمالی غزہ میں مزید 5 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

[ad_1]

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران مزید 5 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ غزہ میں حماس کے حملوں میں مزید 5 صہیونی اہلکار ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو جبالیہ میں حماس کی جانب سے کیے گئے اینٹی ٹینک میزائل کے ایک حملے میں میجر رینک کا صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے قریب بیت لاہیا کے ایک مکان پر کیے گئے اینٹی ٹینک میزائل کے حملے میں اسٹاف سارجنٹ رینک کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 376 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے فلسطینی طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی کے بعد مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے، پیر کو رات گئے خان یونس میں ایک کیفے کے قریب فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں