47

قومی ٹیم میں حارث رؤف کو کس نِک نیم سے پکارتے ہیں؟ جانیے

[ad_1]

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ فاسٹ بولر کا نیا ‘نِک نیم’ بھی سامنے آگیا۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی زمین پر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی ہے، اس میں حارث رؤف کا بہت اہم کردار تھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر نے تینوں میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد انہوں نے شاہین آفریدی سے خصوصی گفتگو کی جسے پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔

شاہین نے گفتگو کے آغاز میں حارث کا تعارف یہ کہتے ہوئے کرایا کہ آج میرے ساتھ ہیں حارث 150’۔ شاہین کا کہنا تھا کہ ہم حارث کو اس کی بولنگ کی اسپیڈ کے باعث ڈیڑھ سو بلاتے ہیں۔

حارث نے شاہین سے گفتگو کے دوران شاندار کارکردگی اور سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف اس کے میدان میں سیریز جیتنا چھوٹی بات نہیں ہے، ٹیم کے اندر ایک اچھا ماحول بنا ہوا ہے، یہ جیت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

حارث نے میکسویل کے متعلق کہا کہ اس کے خلاف کوئی خاص منصوبہ نہیں تھا، میکسویل جس طرح کا بلے باز ہے اسے آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں