[ad_1]
کراچی پولیس نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پولیس نے چھاپا مار کر خاتون کو گرفتار کیا، خاتون کے خلاف لیاری کے بغدادی تھانے میں سونا چوری کیے جانے کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا جس پر خاتون کےشوہر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ واردات اس کی بیوی نے کی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے جب کہ ملزمہ نے 17 تولہ سونا فروخت کردیا جس کے بعد وہ عمرے پر گئی تھی۔
[ad_2]