[ad_1]
میکا سنگھ کے مداحوں نے انہیں سونے اور ہیروں کے تحائف سے سجا دیا ان تحائف کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے اور اس مداح کاتعلق پاکستان سے جوڑا جارہا ہے۔
بھارتی گلوگار میکا سنگھ کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، حال ہی میں ان کی امریکی ریاست مسیسپی کے شہر بیلوکسی میں لائیو پرفارمنس تھی، جس میں انکے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جسکی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
کلپ میں کنسرٹ میں موجود بھارتی گلوکار کے پاکستانی مداح کواسٹیج پرآکرانہیں وائٹ گولڈ کی چین، گھڑی اورڈائمنڈ انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ان تحائف کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔
بعض صارفین کے مطابق دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت ہے جو سیاست کی نظر ہو گئی ہے۔
[ad_2]