47

کن گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے السر کوٹھیک کیا جاسکتا ہے؟

[ad_1]

منہ پر ہونے والے زخم یعنی السر کو گھریلو ٹوٹکوں سے آسانی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

منہ پر ہونے والا السر ناصرف تکلیف کا باعث بنتا ہے بلکہ آپ کے چہرے کی رونق کو بھی ماند کردیتا ہے۔

السر کیوں ہوتا ہے؟

السر کسی بھی عمر کے افراد کو ہوسکتا ہے، جس کی وجہ ذہنی تناؤ، کوئی معمولی زخم یا پھر مرچ مصالحے والے کھانے بھی ہوسکتی ہے۔

منہ پر ہونے والا السر ویسے تو 2 ہفتے میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے تاہم چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جن سے آپ کو جلدی آرام مل سکتا ہے۔

ناریل کا دودھ

ناریل کا دودھ ناصرف کھانے کے ذائقے کو دوبالا کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ منہ کے السر سے بھی نجات دلانے میں اپنا کردار اداکرتا ہے۔

جرنل فائیوتھراپی ریسرچ میں شائع اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناریل کا دودھ السر سے بچنے کے لیے مضبوط تحفظ فراہم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی سوزش کی خصوصیات درد اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

ملٹھی

ملٹھی ایک درخت سے حاصل کی جاتی ہے، اس کی خاصیت سے سب ہی واقف ہیں، یہ بند آواز کو کھولنے، گلہ خراب کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ زخموں میں آرام دینے کا کام بھی کرتی ہے۔

ایرانی جرنل آف میڈیکل سائنس کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ملٹھی السر سے لڑنے کی خاصیت رکھتی ہے۔

شہد اور ہلدی

شہد اور ہلدی قدرت کے دو انمول تحفے ہیں، جو آپ کو جسم کی اندرونی اور بیرونی تکالیف سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، جب کہ ہلدی اور شہد کو جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

ان دونوں قدرتی اجزا میں اینٹی سوزش کی خاصیت ہوتی ہے جو السر سے آرام دینے کا کام کرتی ہے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا کو جلد کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے جو جلد کی ہر بیماری کا علاج کرسکتا ہے، منہ پر ہونے والے السر کا علاج بھی ایلو ویرا سے ممکن ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں