46

نہار منہ لہسن کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

[ad_1]

لہسن کو قدرتی اینٹی بائیوٹک جز قرار دیا جاتا ہے، ہرے مسالے میں شمار کیے جانے والا لہسن انسانی جسم پر جملہ بیماریوں کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر جب اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔

غذائی ماہرین کے مطابق لہسن غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں فائبر، میگنیز، وٹامن بی1، بی6، سی، سیلینیم، کیلشیئم، آئرن، فاسفورس، پوٹاشیئم، اور کاپر پایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے کے صحت پر بے شمار جادوئی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں پیٹ میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ سرِ فہرست ہے، پیٹ کی صفائی کے نیتجے میں انسان متعدد بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

لہسن کا استعمال مدافعتی نظام میں بہتری لاتا ہے، لہسن خون کو پتلا کرتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جِلدی بیماری میں گھرے ہوئے ہیں تو غذا میں لہسن کا استعمال بڑھا دیں، اس عمل سے جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہو جائیں گے اور جِلد تر وتازہ رہے گی۔

اسی طرح دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی لہسن کسی نعمت سے کم نہیں، اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال بہت جلد دل کی صحت اور طبیعت بحال کر سکتا ہے۔

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہے جس کے استعمال سے سردیوں میں کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، نیز لہسن اعصابی کمزوری میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ لہسن ایک قدرتی دوا کی سی حیثیت رکھتا ہے، صحت مند زندگی کے لیے صبح نہار منہ لہسن کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

لہسن کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے مزید فوائد:

لہسن سوزش کو کم کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہے، یہ اچانک لاحق ہونے والی خارش سے نجات دلاتا ہے، لہسن کے تیل کو اگر خارش والی جِلد پر لگایا جائے تو کچھ دیر بعد خارش ختم ہو جاتی ہے۔

لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لیے مفید اور شافی علاج ثابت ہوتا ہے۔

ہاضمے کے ٹھیک طریقے سے کام نہ کرنے کی وجہ سے قبض جیسی علامات لاحق ہو سکتی ہیں، ان علامات سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی لہسن کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کا استعمال جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہے جس سے کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دورانِ خون کو کم کر دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے، لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤ کے احساس کو کم کرتا ہے۔

صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال اسہال کی کیفیت میں بہت فائدہ مند ہے۔

احتیاط

خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دو چار ہیں تو خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کر لیں۔

لہسن کی بو سے کیسے بچا جائے؟

لہسن کے استعمال کے بعد منہ سے آنے والی بُو پر ان طریقوں سے قابو پایا جا سکتا ہے:

غذائی ماہرین کے مطابق دودھ میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو بدبو پیدا کرنے والے مرکبات کو ختم کرتے ہیں، لہسن کے استعمال کے بعد اگر ایک گلاس دودھ پی لیا جائے تو اس عمل سے لہسن کی بو سے بچا جا سکتا ہے۔

لیموں میں جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے یہ بُو کا باعث بننے والے بیکٹیریاز کو بھی ختم کرتا ہے۔

لہسن استعمال کرنے کے بعد الائچی اور سونف چبانے سے بھی بُو میں کمی آتی ہے۔

سیب میں موجود قدرتی ایسڈ لعاب کی پیداوار کو تیز کرتا ہے جس سے سانس تر و تازہ رہتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں