ن لیگ نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے

[ad_1]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے بجلی نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سےکم کرکے 37.64 روپےکردی گئی۔ دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours