طالب علم ہوشیار،جعلی ویب سائٹ آ گئی

[ad_1]

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے اعلامیہ کے ذریعے تمام طلبا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  کہ  احتیاط کریں اور جعلی ویب سائٹ سے بچیں۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی آفس نے طلبہ و طالبات کو جعلی ویب سائٹ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معلومات کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔کراچی بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں جعلی ویب سائٹ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جعلی ویب سائٹس پر رابطہ نہ کریں، آفیشل ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ بورڈ نے طلبہ و طالبات کے لئے جعلی ویب سائٹ کے حوالے سے خطرات پر تنبیہ کردی۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours