محققین نے ذیادہ مکھن والوں کو خبردار کردیا
محققین نے حال ہی میں پایا ہے کہ جو لوگ مکھن زیادہ کھاتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ جو لوگ زیادہ تر نباتاتی تیل جیسے کینولا یا زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں، ان میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔
محققین نے جاما انٹرنل میڈیسن میں رپورٹ کیا کہ مکھن کی جگہ نباتاتی تیل جیسے کینولا یا زیتون کے تیل کے استعمال سے انسان میں جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ مکھن کے بجائے 10 گرام پلانٹ بیسڈ آئل استعمال کرنے سے دیگر وجوہات بالخصوص کینسر کی وجہ سے موت کا خطرہ 17 فیصد کم ہوسکتا ہے۔
سرکردہ محقق اور بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال میں ریسرچ اسسٹنٹ، یو ژانگ نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ہم روزانہ کی خوراک میں مکھن کی جگہ پودوں پر مبنی تیل استعمال کرتے ہیں، تو ہم نے موت کا خطرہ 17 فیصد کم دیکھا۔ یہ صحت پر بہت بڑا اثر ہے۔
0 Comment