عامر خان نے نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کردیا، کون ہے لڑکی؟
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان 14مارچ کو 60 برس کے ہوگئے ہیں اور 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گوری اسپریٹ سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔
عامر خان نے گوری کے ساتھ اپنے تعلق کو واضح کر تے ہوئے بتایا کہ’ گوری اور میری 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی، اب ہم پارٹنر ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے کافی سنجیدہ ہیں اور ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں‘۔
پریس میٹ کے دوران عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ سے متعلق مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گوری میرے پروڈکشن کیلئے کام کرتی ہے، میں ہر روز اس کے لیے گنگناتا ہوں، دوران گفتگو بھی عامر نے گوری کے لیے ’ کبھی کبھی میرے دل میں ‘ گانے کی چند لائنز بھی گائیں۔
عامر خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران ہنستے ہوئے کہا ’دیکھو، تم لوگوں کو پتا نہیں لگنے دیا نا میں نے،گوری کی ملاقات میں نے کل اپنے ممبئی والے گھر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی‘۔
گفتگو کے آخر میں عامر نے اپنی 2001 کی سپر ہٹ فلم ’لگان‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’بھون کو اس کی گوری مل ہی گئی!‘۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ اتنے عرصے سے دوستی کے باوجود گوری نے عامر کی لگان اور دنگل جیسی بہت کم فلمیں دیکھی لیکن اب گوری بالی ووڈ فلمیں دیکھتی ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ’60 سال کی عمر میں نہیں جانتا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے یا نہیں لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سابقہ بیویوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوری عامر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے کام کرتی ہیں، وہ بنگلورو میں رہتی ہیں ان کی پہلے شادی ہوئی تھی اور ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ گوری کے والد آئرش اور والدہ تمل ہیں۔
یاد رہے کہ عامر نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں، ان کی دوسری بیوی، ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی، کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے۔
0 Comment