[ad_1]
امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز موسم مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور بڑے ٹرک الٹ گئے۔
امریکی ریاست آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے طوفان سے متعلق 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور موسم کی شدت کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مرینا میں ایک دوسرے کے اوپر پڑی کشتیوں کے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔
ریاستی پولیس نے درختوں اور بجلی کی لائنوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے ، کچھ علاقے ”بگولوں ، آندھی اور بڑی ژالہ باری“ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
میسوری میں اپنا گھر چھوڑنے والے ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا کہ ’یہ سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، یہ اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے‘۔
مسیسپی کے جنوب میں واقع ریاست کے گورنر نے کہا کہ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور ہفتہ کی رات دیر گئے تین افراد لاپتہ ہیں۔
دریں اثنا ٹیکساس میں مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرد و غبار اور آگ کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہمسایہ ریاست آرکنساس میں حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے 3 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔
گورنر آرکنساس سارہ ہکابی سینڈرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔
سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’انہوں نے آرکنساس کے لوگوں کو بتانے کے لیے کہا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ اور ان کی انتظامیہ گزشتہ رات کے طوفان کے بعد ہمیں درکار ہر چیز مہیا کرنے کے لیے یہاں موجود ہے۔
نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے اتوار کو لوئر گریٹ جھیلوں سے جنوب مشرق کی طرف ’شدید آندھی‘ کا انتباہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے تازہ ترین پیش گوئی میں کہا ہے کہ ان طوفانوں سے جڑے خطرات میں بار بار آسمانی بجلی گرنا، تیز آندھی، ژالہ باری اور چند بگولے شامل ہیں۔
مزید بگولوں کی پیش گوئی
ٹریکنگ سائٹ پاور آؤٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق وسطی امریکا بھر میں کم از کم ڈھائی لاکھ گھر اور کاروبار اتوار کی صبح تک بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔
وسطی خلیجی ساحلی ریاستوں بشمول مسیسیپی اور ٹینیسی میں مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈبلیو ایس نے ہفتے کو کہا کہ ’متعدد قابل ذکر بگولے، جن میں سے کچھ طویل اور ممکنہ طور پر تباہ کن ہوسکتے ہیں، آج شام تک جاری رہیں گے‘۔
بگولے ہوا کے ستون ہوتے ہیں جو بڑے پیمانے پر گرج چمک کے بادلوں کے ساتھ زمین کو چھوتے ہیں، ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس کی وسطی اور جنوبی ریاستیں منفرد جغرافیائی اور موسمی حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
اسے ’ٹورنیڈو گلی‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں وسیع پیمانے پر مختلف درجہ حرارت کی ہوائیں غیر مستحکم، طاقتور طوفانی بادلوں میں ملتی ہیں، جس میں زیادہ تر طوفان مئی سے جون تک ہوتے ہیں۔
نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیئر ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں امریکa میں طوفان سے متعلق واقعات میں 54 افراد ہلاک ہوئے۔
+ There are no comments
Add yours