اقوام متحدہ کا یمن میں امریکی فضائی حملوں پراظہار تشویش

[ad_1]

اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روک دیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر شدید فضائی حملے کیے۔  امریکی عہدیدار کے مطابق، اتوار کے روز حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ ان کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گر گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا، تاہم حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours