[ad_1]
پاکستان کی میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے اور مخالف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔
آخری ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دوسرے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
سیریز کے آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، فیصل اکرم اور ابرار احمد
زمبابوے: کریگ اروِن (کپتان)، تادیوناشے مارومانی، جوئے لورڈ گومبی، ڈیون مائرز، شان ولیمز، سکندر رضا، برائن بینیٹ، کلائیو مڈانڈے، فراز اکرم، رچرڈ نگاروا اور بلیسنگ موزاربانی
واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔
قبل ازیں بلاوایو میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔
بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔
[ad_2]