15

پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم 556 بنا کر آل آؤٹ

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔

انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کا پہلا دن:

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صائم ایوب کے صرف 4 رنز پر پویلین لوٹ جانے کے باوجود عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے 253 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، شان مسعود 151 رنز اور عبداللہ شفیق 102 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

سابق کپتان بابراعظم ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر بھی اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے، اور وہ پہلے دن کے اختتام سے چند لمحے قبل 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان پلینگ الیون:

شان مسعود (کپتان) صائم ایوب عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ پلینگ الیون:

اولی پوپ (کپتان) زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں