July 18, 2026
182782-GoodsTranspor_1723074449-600x450.webp.webp

صدر آل پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن عدیل عباسی نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اور یکدم اضافہ بلاجواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کو تباہ کرنے کے درپے ہے، جبکہ یہ اشرافیہ کی حکومت ہے جسے نہ عام عوام کا احساس ہے اور نہ ہی کاروبار سے وابستہ افراد کا۔

عدیل عباسی کا کہنا تھا کہ 8 دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتلِ عام ہے، جسے وہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، بصورت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوں گے۔