گورنر راج کی باتیں بند کریں، ورنہ پھر گلہ نہ کرنا، رکن اسمبلی اقبال آفریدی کا فیصل کریم کنڈی کو سخت لہجے میں انتباہ

قومی خبریں
گورنر راج کی باتیں بند کریں، ورنہ پھر گلہ نہ کرنا، رکن اسمبلی اقبال آفریدی کا فیصل کریم کنڈی کو سخت لہجے میں انتباہ
 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف انتہائی سخت اور دھمکی آمیز بیان دے دیا۔

’صوبہ ٹی وی‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اقبال آفریدی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی گورنر کی حیثیت ہی کیا ہے، صوبے میں کسی کی ذاتی حکومت نہیں کہ وہ غیرقانونی طور پر ایسا اقدام کرسکے۔گزشتہ روز امن و امان سے متعلق گورنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی قانونی حیثیت بھی پوچھیں گے، ہم سے آئین اور قانون کی بات کی جائے، اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر گلہ نہ کیا جائے۔اگر یہ پنگا لینا چاہتے ہیں تو قسم قرآن کی، اسے درخت کے ساتھ باندھوں گا اور پوری رات کھڑا رہے گا۔ میں قبائلی ہوں، گورنر کو گاڑی کے پیچھے باندھوں گا، کوئی رہا کرکے تو دکھائے۔

اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کوئی جلدی نہیں، عمران خان نے جیل میں 3 سال گزارے ہیں، ہم بھی ان کے سپاہی ہیں، اسلام آباد پہنچنے میں 2 ماہ بھی لگ جائیں تو پرواہ نہیں۔تحریک انصاف کے کارکن طویل جدوجہد کے لیے تیار ہیں اور حکمرانوں کو ان کے محلات میں آرام نہیں کرنے دیں گے۔

گورنر پنگا نہ لے، ورنہ اسے درخت کے ساتھ باندھوں گا، پورا دن بندھا کھڑا رہے گا، گاڑی کے پیچھے باندھ دوں گا۔ ہم قبائلی ہیں، میں اسے دیکھ لوں گا، اسے چھڑوانے کوئی نہیں آئے گا۔.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *