پاکستانی نژاد کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگئے

[ad_1]

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر جنید ظفر خان ایڈیلیڈ میں شدید گرمی کی وجہ سے میچ کے دوران ہی انتقال کر گئے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈلیڈ میں کلب کرکٹر جنید ظفر خان شدید گرمی کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک پچ پر گر کر انتقال کرگئے۔ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے پہلے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں فیلڈنگ کی اور پھر پرنس الفریڈ اولڈ کالجز کے خلاف بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔

تاہم، 40 سالہ پاکستانی نژاد بلے باز 7 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے بعد اچانک سے پچ پر گرگئے، جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں جنید ظفر خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ’ہم اولڈ کونکورڈینز کرکٹ کلب کے ایک قابل قدر رکن کے اچانک انتقال پر بہت افسوس کا اظہار کرتے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ پیرا میڈکس کی تمام تر کوششوں کے باوجود کرکٹر کو نہ بچایا جاسکا، اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ جنید ظفر خان 2013 میں ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے پاکستان سے ایڈیلیڈ منتقل ہوئے تھے۔

جنید ظفر خان کے قریبی دوست نجم حسن کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین انسان تھے اور یہ ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق درجہ حرارت اگر 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے، تاہم 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں میچ جاری رکھنا پڑتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours