[ad_1]
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیا ہے، کینگروز نے 49.3 اوورز میں 264 رنز بنائے، کپتان اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو پہلی کامیابی جلد ہی مل گئی، کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ٹریوس ہیڈ 39، مارنوس لیبوشین 29 اور جوش انگلس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسٹیو اسمتھ 96 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، گلین میکس 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بین ڈواشیئس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ایلکس کیری 58 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ناتھن ایلس 10 رنز اور زیمپا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکرورتی اور رویندرا جڈیجا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ خشک وکٹ ہے، پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔
وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ پاکستان کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ کافی خشک ہے جوکہ گیند کے ٹرن ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی، اسی لیے ہم پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیکر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لینا چاہتے ہیں۔
بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی پلیئنگ الیون
سیمی فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کپتان روہٹ شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جدیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ورن چکرورتھی پر مشتمل ہے۔
آسٹریلوی پلیئنگ الیون
آسٹریلوی ٹیم کوپر کونلے، ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیون اسمتھ، مارنس لبھوشانے، جوش انگلس، ایلکس کارے، گلین میکس ویل، بین دوارشوئس، ناتھن ایلس، ایڈم زامپا اور تنویر سانگھا پر مشتمل ہے۔
+ There are no comments
Add yours