39

ایرانی حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے: اسرائیلی وزیراعظم

[ad_1]

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی۔ ادھر اسرائیل فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔

نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔

نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔

ادھر اسرائیل فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

حماس نے غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کیلئے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل شراکت دار ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں