34

امیشا کا نیا جیون ساتھی کون؟ سوشل میڈیا میں تعلقات کے چرچے

[ad_1]

بالی ووڈ کی ’کہو نہ پیار ہے‘ فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ امیشا پٹیل کے نئے تعلق سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اداکارہ امیشا پٹیل کی تازہ ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر کی کی گئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر لائم لائٹ کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

غدر فلم کی اداکارہ نے دبئی سے اپنی اور بھارتی کاروباری شخصیت نیروان برلا کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں امیشا اور نیروان دونوں سیاہ لباس میں نظر آرہے ہیں اور نیروان نے امیشا کو اپنے بازؤں میں لے رکھا ہے جبکہ دونوں کیمرے میں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

امیشا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دبئی میں اپنے ڈارلنگ نیروان کے ساتھ ایک خوبصورت شام’۔ اس کیپشن نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اداکارہ اس نوجوان کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں اور یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اداکارہ نے اس بات کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس تصویر پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو نئے رشتے میں جڑنے پر مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’پیارا جوڑا‘، ایک اور تبصرے میں مداح کی جانب سے کہا گیا کہ ’خوش ہوں کہ آپ کو آپ کی زندگی کا ساتھی مل گیا‘۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین نے امیشا اور نیروان کے درمیان عمر کا فرق بھی نوٹ کیا۔ امیشا کی عمر 49 سال ہے جبکہ نیروان 30 سال کے ہیں۔ امیشا نے نیروان اور ایک دوست کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا، ’دبئی – گزشتہ رات اپنے دوستوں کے ساتھ ایک شاندار شام‘۔”

واضح رہے کہ نیروان برلا ایک کاروباری شخصیت اور گلوکار ہیں، جو اپنے کاروباری منصوبوں جیسے برلا برینیئکس اور برلا اوپن مائنڈز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ یشودھن اور اوانتی برلا کے بیٹے ہیں اور برلا خاندان کی کاروباری ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

دوسری طرف امیشا پٹیل بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے ہریتھک روشن کے ساتھ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے بالی ووڈ میں شاندار ڈیبیو کیا۔ گزشتہ برس انہوں نے ’غدر 2‘ میں اپنے مشہور کردار سکینہ کو دوبارہ شاندار انداز میں نبھایا سنی دیول کے ساتھ ان کی اس فلم نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک کے طور پر مقام حاصل کیا۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں