31

حکومت نے ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

[ad_1]

حکومت نے آئندہ جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور کہا اگر صورتحال خراب ہوئی تولاک ڈاؤن پہلے کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسموگ موت ہے یہ لوگوں کی زندگیوں کامعاملہ ہے، کووڈ میں احساس ہوگیا تھا اگراحتیاطی تدابیرنہیں کی تو مرجائیں گے، اسی طرح سموگ میں بھی احتیاطی تدابیرنہ کی توزندگی کوخطرہ ہے.

سینئر وزیر نے اعلان کیا کہ اگلا جمعہ،ہفتہ اوراتوارلاہوراورملتان میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا تاہم پیر،منگل اوربدھ کو اسموگ کی صورتحال دیکھیں گے، اگر صورتحال خراب ہوئی تولاک ڈاؤن پہلےکردیاجائےگا۔

انھوں نے بتایا کہ کنسٹریکشن پر کل سے ایک ہفتے مکمل پابندی لگانے جا رہے ہیں ، لاہور اور ملتان میں ہر طرح کی کنسٹریکشن پر پابندی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم تدابیرمیں چنگچی رکشوں،موٹربائیک کاکچھ کرناہے، پٹرول پمپس کی چیکنگ ہوگی،آئل کی کوالٹی بھی چیک کریں گے ، آئل کی کوالٹی اچھی نہ ہوئی توپمپ سیل کردیں گے۔

حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے سینیئر وزیر نے کہا کہ حکومت کوگالیاں دینےسےکچھ نہیں ہوگا، کنٹرول موٹر بائیک، گاڑیوں، رکشے اور انڈسٹریز نے کرنا ہے، ہم اپنا کام کریں گے پالیسی بنائیں گے اور عملدرآمد کرائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کا معاملہ قومی سطح کا ہے، جہاں ایئرکوالٹی بہتر ہو لوگ وہاں جاتے ہیں، پہلے لوگ پہاڑی علاقوں میں چلے جاتے تھے، اب تو مری میں بھی لوگوں نے تباہی مچادی ہے، مری میں انکروچمنٹ کیخلاف کارروائی ہورہی ہے تو میرے پتلے جل رہے ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں