[ad_1]
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا اور ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔
آئی ایم ایف وفد کے دورے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور با مقصد رہے، آئی ایم ایف سے ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی بات غور سے سنی اور اس سے مطمئن نظر آئے اور آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جیو نیوز کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر ان کے مشکور ہیں۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام جاری ہے، 11 محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے، 5 محکموں میں جاری ہے، آئی ایم ایف وفد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر زیادہ بات چیت ہوئی، جینکو ، ڈسکوز اور ائیر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔
[ad_2]