71

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق اہم خبر آگئی

[ad_1]

چیمپئنزٹرافی 2025 جسے اگلے سال پاکستان میں منعقد ہونا ہے، اس کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی اسی ہفتے شیڈول جاری کرسکتا ہے۔

پریمیئر ایونٹ جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اب اس میں صرف 3 ماہ رہ گئے ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا جس سے نہ صرف براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پریشانی ہیں بلکہ شائقین کی بے چینی بھی بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی اور پی سی بی میں بیک چینل بات چیت جاری ہے، آئی سی سی سرتوڑ کوشش کررہا ہے کہ پاکستانی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرلے۔

رپورٹ میں یہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کو فائنل کرنے کے سلسلے میں میزبان پاکستان اور دیگر اراکین کے ساتھ گفت و شنید ہورہی ہے، ممکنہ طور پر ایونٹ کا شیڈول ایک دو دن میں سامنے آجائے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں۔

پی سی بی سربراہ نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا، ہمیں آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے بھارت کو یہاں اانے پر جو بھی تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے۔ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں