45

حریم شاہ کی معروف اداکار کے ساتھ ویڈیو وائرل

[ad_1]

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ معروف اداکار ہمایوں سعید کی پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں، ماضی میں ان کی متعدد سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں، جن پر تنازعات بھی ہوتے رہے۔

حریم شاہ کی ماضی میں مفتی قوی، سیاست دان شیخ رشید، فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ بھی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

حریم شاہ کی پاکستان کے دفتر خارجہ اسلام آباد کے دفتر میں بھی بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جب کہ ان کی جانب سے دیگر شخصیات کے ساتھ متنازع ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ہمایوں سعید کے ساتھ ان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو میں ہمایوں سعید اور حریم شاہ کو ایک دفتر میں تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہمایوں سعید کو حریم شاہ سے کافی محتاط رویہ اپناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکار نے ویڈیو میں ٹک ٹاکر سے کچھ فاصلہ بھی اختیار کیا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں حریم شاہ نے سیاہ شلوار قمیض جب کہ ہمایوں سعید نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ خاموشی سے ٹک ٹاکر کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنواتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں کی وائرل ہونے والی مذکورہ مختصر ویڈیو پہلی بار اکتوبر 2020 میں اس وقت وائرل ہوئی تھی جب کہ حریم شاہ کی دیگر سیاست دانوں اور اداکاروں کے ساتھ متعدد ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔

مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو کو حریم شاہ نے اکتوبر 2020 میں پہلی بار اپنے ٹک ٹاک پر شیئر کیا تھا، جہاں سے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں