60

ایلون مسک کا بڑا اعلان سامنے آگیا

[ad_1]

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اب گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر ایلون مسک نے ایک نئے گیمنگ اسٹوڈیو کو لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اس طرح ایلون مسک اب مائیکرو سافٹ اور سونی جیسی کمپنیوں کو گیمنگ انڈسٹری میں ٹکر دینا چاہتے ہیں۔

بنیادی طور پر ایلون مسک کا مقصد گیمنگ کی دنیا میں نمایاں تبدیلیاں لانا ہے۔ ایلون مسک کا ماننا ہے کہ گیمنگ انڈسٹری کی موجودہ حالت قابل افسوس ہے اور اس میں معیار کی بجائے سیاست پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

ایلون مسک نے بتایا کہ وہ گیمنگ کی دنیا کو دوبارہ بہتر بنانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ گیمز میں تفریح اور تنوع پر توجہ مرکوز کی جائے۔

حال ہی میں ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیہ نڈیلا پر شدید تنقید کی تھی۔ اس تنقید کی وجہ مائیکرو سافٹ کے گیمنگ ڈویژن ایکس باکس کی پالیسیاں تھیں۔

ایلون مسک نے مخصوص گیم فیچرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیچرز کے ذریعے غیر ضروری سیاسی پیغام دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈویلپرز پر زور دیا کہ وہ ذاتی یا سیاسی ایجنڈے پر کام کرنے کی بجائے اپنی توجہ اچھی گیمز بنانے پر مرکوز کریں۔

اب ایکس اے آئی گیمنگ اسٹوڈیو کو ان کی جانب سے لانچ کیا جا رہا ہے جس میں گیمز کی تیاری کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں