20

معروف اداکار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا

[ad_1]

مشہور ٹیلی ویژن اداکار یوونراج نیتھرون کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گزشتہ چھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیر علاج رہنے کے باوجود بیماری کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

وہ اپنی اداکارہ اہلیہ دیپا مورگن اور دو بیٹیوں، ابینایا اور انچنا کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں جن کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ آنجہانی اداکار کی آخری رسومات کی تفصیلات جلد اہل خانہ کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

یوونراج نیتھرون نے ٹی وی سیریل ’مرودھنی‘ میں شاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ شروعات میں انہوں نے زیادہ تر منفی کردار ادا کیے اور ان میں مہارت حاصل کی۔ ٹی وی سیریلز کے علاوہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

نیتھرون نے کئی رئیلٹی شوز میں بھی حصلہ لیا اور نام کمایا ان کی اہلیہ دیپا نیتھرون اس وقت زی 5 پر نشر ہونے والے سیریل’نینائتھالے انیکم‘ میں کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کی بیٹیاں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں