39

بازاروں میں برقعہ پہن کر جانے کے باوجود لوگ کیسے پہچانتے ہیں؟ ماہرہ کی دلچسپ کہانی

[ad_1]

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر کراچی اور لاہور کے بازاروں میں برقعہ پہن کر جاتی ہیں لیکن لوگ پھر بھی انہیں پہچان لیتے ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کراچی اور لاہور کے بازاروں میں شاپنگ کرنے کے حوالے سے دلچسپ کہانی مداحوں کو سنائی۔

اداکارہ نے کہا میں اپنی منیجر سے کہہ رہی تھی کہ تم لوگ مجھے لائٹ ہاؤس وغیرہ لے کر نہیں جاتے، میں نے سنا ہے اس قسم کے بازاروں سے بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، میں کہتی ہوں ان لوگوں سے کہ برقعہ پہنا کر مجھے لے چلو۔

بات جاری رکھتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا مسئلہ یہ ہے کہ ایک دو بار میں لاہور اور کراچی کے بازاروں میں برقعہ پہن کر گئی لیکن لوگ مجھے آواز سے پہچان لیتے ہیں اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں خاموش رہوں ورنہ مزہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سر سے پیر تک برقع سے ڈھکی ہوتی ہوں لیکن لوگ آواز پہچان کر کہتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان ہیں نا؟ اور جواب میں میں انکار کردیتی ہوں کہ میں ماہرہ نہیں ہوں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں