18

ہتھنی سونیا کی اچانک موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف

[ad_1]

کراچی میں قائم سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی۔

ذرائع سفاری پارک کا بتایا ہے کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔

ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔

ذارئع کے مطابق ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹرسفاری پارک امجد زیدی کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیاکی موت گزشتہ رات اچانک ہوئی۔

ڈائریکٹر سفاری پارک نے مزید بتایا کہ ابتدائی طورپر ہتھنی کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں