34

جرائم کی روک تھام کیلئے گلیوں میں گشت کرنے والا روبوٹ تیار

[ad_1]

چین میں ایسا انوکھا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو گلیوں میں گشت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کا کام کرے گا۔

جی ہاں واقعی روبوٹس تیار کرنے والی ایک کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے آر ٹی جی نامی روبوٹ تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجیکل پیشرفت ہے کیونکہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی معاونت کرسکتا ہے بلکہ ان کا متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر کام کی صلاحیت رکھنے والا یہ روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ 4 ٹن وزن کا دھچکا بھی برداشت کرسکتا ہے۔

ویسے تو یہ پانی، پتھریلی سطح اور کیچڑ میں بھی کام کرسکتا ہے مگر اس کا منفرد استعمال شہروں میں ممکن ہوگا، جہاں یہ مجرموں کو شناخت کرکے انہیں جرائم سے روک سکے گا۔

اس مقصد کے لیے روبوٹ کو جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ وئیر سے لیس کیا گیا ہے۔ چین میں کچھ مقامات پر یہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ گشت کرتا بھی نظر آیا ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف مجرموں کا تعاقب کرسکتا ہے بلکہ جرائم کو ہونے سے بھی روک سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ کافی بلندی سے نیچے گر کر دھچکا برداشت کرسکتا ہے اور یہ مستقبل میں جرائم روکنے والا جنگجو ثابت ہوگا۔

اے آئی سافٹ وئیر کے باعث وہ اپنے اردگرد موجود خرابیوں یا غیرمعمولی حالات کو بھانپ سکتا ہے جبکہ چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کو شناخت کرسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں