9

معروف اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

[ad_1]

منفرد کردار ادا کرکے شہرت بٹورنے والی بولی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

حیران کن طور پر اداکارہ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان بھی ایک ہفتے تاخیر سے کیا۔

اداکارہ نے 13 دسمبر کو نوزائیدہ بیٹی کو کام کے وقت ’فیڈ‘ کراتے وقت کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ہفتہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور بچے کی پیدائش کے بعد اب وہ کام پر واپس ہو چکی ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں لیپ ٹاپ پر کوئی کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ تصویر میں نوزائیدہ بیٹی کو ’فیڈ‘ کراتی دکھائی دیتی ہیں۔

رادھیکا آپٹے نے تاخیر سے اکتوبر 2024 میں اپنے حمل کی تصاویر شیئر کی تھی اور اب انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد بتایا ہے کہ ان کی بیٹی ایک ہفتے کی ہوچکیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ادارے کے مطابق رادھیکا آپٹے نے 2012 میں کیریئر کے آغاز میں ہی خاموشی سے برطانوی بوائے فرینڈ بینڈکٹ ٹیلر سے شادی کرلی تھی اور بعد میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی کی تصاویر کھچوانا بھول گئیں۔

جوڑے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں