35

معروف طبلہ نواز انتقال کرگئے

[ad_1]

عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے اسپتال میں دل کے عارضے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔

لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین نے 73 برس عمر پائی، وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے۔

لیجنڈ طبلہ نواز بھارت کے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی حکومت نے استاد ذاکر حسین کی فن کیلئے خدمات کے اعتراف پر 1988 میں پدما شری، 2002 میں پدما بھوشن اور 2023 میں بھارت کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کئی عالمی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 5 گریمی ایوارڈز بھی شامل ہیں اور ان میں سے 3 گریمی ایوارڈز رواں سال انہیں دیے گئے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں