1

صائم ایوب کی شائقین سے دعاؤں کی اپیل

[ad_1]

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گا یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ میرے لیے دعا کریں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر صائم ایوب نے کہا کہ میرے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے متعلق پی سی بی بہتر جانتا ہے، میری تمام رپورٹس پی سی بی اور میڈیکل پینل کے پاس ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ پی سی بی کی سپورٹ اور علاج سے مطمئن ہوں، ابھی کچھ پتا نہیں کہ کب تک لندن میں ہی رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ٹخنہ بہتر ہے ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب نے کہا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

دوسری جانب اظر محمود نے بتایا تھا کہ اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری ہوئی تو کب ہوگی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں ۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں