3

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، پیرس کیلئے پہلی فلائٹ روانہ

[ad_1]

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ایئرلائن کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔

خواجہ آصف نے پی آئی اے کے سی ای او کے ہمراہ پیرس پرواز کا افتتاح کیا، اسلام آبادیئرپورٹ پر تقریب میں سول ایوی ایشن، ایئر پورٹ اتھارٹی و دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا اور پہلی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے پیرس روانہ ہوگئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا آج تاریخی دن ہے۔ پیرس کے براہِ راست پروازوں کا پھر آغاز ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہمیں جانچا اور پروازوں کی اجازت دی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ دو ہزار پچیس پاکستان میں ہوابازی کیلئے اہم ہے، پی آئی اے کی پرواز پیرس کے وقت کے مطابق پانچ بجے لینڈ کرے گی، پیرس ایئرپورٹ پرطیارے کو واٹرسیلوٹ پیش کیا جائے گا اور پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مسافروں کا استقبال کرے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن بوئنگ 777 کے ذریعے پیرس کی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، پیرس کی پروازوں کے لیے مسافروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور پیرس کیلیے آئندہ 4 پروازیں بھی فل لوڈ ہیں، پہلی پرواز کا پیرس پہنچے پر بھی مسافروں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پیرس آنے اورجانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کیلئے فلائٹ بکنگ فل ہوچکی ہے، مسافر موبائل،ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ سے فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کرسکیں گے۔

 

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں