1

انار کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد جان لیں

[ad_1]

انار کی افادیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسانی صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، عموماً اس کے چھلکوں کو کوڑے دان کی نذر کردیا جاتا ہے مگر یہ صحت پر اثر انداز ہونےو الی مختلف قسم کی بیماریوں کو زائل کرنے میں مدد دیتےہیں۔

انار میں فائبر، آئرن، وٹامنز اور دیگر معدنی اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سب مل کر ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں لیکن انار کے دانوں کی طرح اس کا چھلکا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کیلئے مفید

اگر آپ کی زندگی گزارنے کے طور طریقے صحت مند نہیں ہیں تو انار کےچھلکوں کی بنی ہوئی چائے سے طرز زندگی کی خرابیوں کا بڑی حد تک ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ چائے کے ایک چمچے کی مقدار انار کےچھلکوں کا سفوف ایک گلاس پانی میں شامل کریں اور اسے اچھی طرح حل کرکے روزانہ نہار منہ پیئں۔

چونکہ اس چھلکے میں بہت ساری صحت بخش اور دافع سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے اس چائے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بھی قابو میں رہ سکتی ہے۔

نزلہ و زکام سے نجات

انار کےچھلکوں کو دھوپ میں پہلے خشک کیا جائے اور پھر ان کو پیس کو سفوف بنالیا جائے۔ اس سے پہلے خشک چھلکوں کو بھونا بھی جاسکتا ہے۔ اس سفوف کو ایک ہوابند جار میں محفوظ کرلیں یا ریفریجریٹ کرلیں ۔

نزلہ زکام کی شکایت ہو تو انار کے چھلکے کے سفوف میں ایک چمچہ کی مقدار میں آدھا چمچہ شہد ملائیں اور اسے دن بھر میں کئی بار چاٹیں۔ یہ نسخہ کسی بھی عمر کے فرد کے لئے مفید ہے، گلےمیں خراش اور انفیکشن کی صورت میں بھی یہ نسخہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ انار کے چھلکے میں جراثیم کش اور اینٹی الرجی خصوصیات ہوتی ہیں۔

جلد اور بالوں کیلئے فائدہ مند

انار کے تازہ چھلکوں کو اچھی طرح دھولیں اور پھر اس کو خوب باریک پیس لیں ۔ اس کےبعد اس میں گھیکوار کا گودا ، عرق گلاب اور تھوڑی مقدار میں دہی شامل کریں۔ جو خواتین اور مرد حضرات بھی اپنے چہرے کی جلد کو صاف، شفاف، چمکدار اور شکنوں سے پاک بنانا چاہتے ہیں، وہ اس فیس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔

انار کے چھلکے خلیات کی افزائش میں مدد کرتے ہیں اور جلد میں موجود کولاجن کی شکست و ریخت ممکن بناتے ہیں جس سے جلد شگفتہ، شاداب، خشکی اور جھریوں سے پاک اور کیل مہاسوں سے محفوظ رہتی ہے۔

سر کےبال اگر جھڑرہےہیں یا موسم سرما میں سر میں خشکی کی شکایت پیدا ہوگئی ہے تو ان ہی اجزا کو جو فیس ماسک کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں، بالوں پر بھی ہفتے میں ایک بار لگایا جاسکتا ہے۔

جسم سے فاسد مادوں کا اخراج

تازہ انار کے چھلکوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد اسے چند منٹ تک ابالیں تاکہ اس کا عرق پانی میں شامل ہوجائے ۔ پھر اس عرق میں لیموں اور چٹکی بھر نمک شامل کرکے اسے دن بھر پینے سے جسم سے زہریلے مادوں کےاخراج میں کافی مدد ملتی ہے۔ ان چھلکوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا اور وٹامن Cبھی ہوتا ہے جو فاسد مادوں کے اخراج میں مدد گار ہوتے ہیں۔

قبض اور آنتوں کے مسائل

انار کے چھلکوں کے پاؤڈر کی تھوڑی سی مقدار کو گرم پانی میں ملائیں یا اسے گرم پانی میں ابالیں اور اس میں چائے کی پتیاں بھی شامل کردیں تاکہ انار کے چھلکوں کی چائے تیار ہوسکے۔ روزانہ صبح سویرے اس چائے کو پینے سے قبض کی شکایت دور ہوگی، آنتوں کی سوزش کم ہوگی اور آنتوں میں موجود صحت بخش جراثیم مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہوں گے۔

متوقع ماؤں کے لئے مفید

انار کے چھلکوں سے حاملہ خواتین بھی زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں، خاص طور پر حمل کےابتدائی دنوں میں۔ چونکہ ان چھلکوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا اور پولی فینولک مرکبات کی کوئی کمی نہیں ہوتی جو شکم مادر میں جنین کو فولک ایسڈ اور وٹامن سی فراہم کرکے اس کی غذائی ضرورت کو اچھی طرح پورا کرسکتے ہیں جس سے اسقاط کا خطرہ دور ہوتا ہے۔

حاملہ خواتین اس چائے کو روزانہ استعمال کرکے بدہضمی کے مسائل، جلد پر داغ دھبے اور بال گرنے کی شکایت بھی دور کرسکتی ہیں اور اپنی غذائیت بھی پورا کرسکتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں