[ad_1]
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں میں شامل عمران خان کو 20 تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے فلم’ میرے برادر کی دلہن‘کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ بتایا۔
کترینہ نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عمران کو ایک خاص مقام پر تھپڑ مارنا تھا، آغاز میں وہ مایوس ہوگئیں کیوں کہ وہ سین کو اچھی طریقے سے نہیں نبھاپارہی تھیں جس پر عمران نے مشورہ دیا کہ وہ سین کو حقیقی بنانے کیلئے انہیں حقیقت میں اصلی تھپڑ ماریں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس سین کیلئے کئی ری ٹیک کیے گئے اور یوں میں نے عمران کو تقریباً 15 یا 16 تھپڑ ہی مارے تھے کہ عمران التجا کرنے لگے کہ میں مزید تھپڑ نہیں کھاسکتا لیکن اس وقت تک فلم کیلئے ایک بہترین سین شوٹ کیاجاچکا تھا۔
یاد رہے کہ رومانٹک کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ 2011 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کاسٹ میں عمران خان، کترینہ کیف، علی ظفر اور تارا ڈی سوزاشامل تھے۔
[ad_2]