[ad_1]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جلو گر ہیں۔ جبکہ پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا۔ اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔
[ad_2]