6

یاسر نواز کا فیروز خان سے متعلق بڑا انکشاف

[ad_1]

سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہی مقبول اداکار فیروز خان کو پہلی بار اداکاری کا موقع دیا اور انہیں ’اسٹار‘ بنانے میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔

فیروز خان نے اداکاری کی شروعات ’چپ رہو‘ ڈرامے سے کی تھی، جسے 2015 میں نشر کیا گیا تھا۔

’چپ رہو‘ کی ہدایات یاسر نواز نے دی تھیں اور انہوں نے ڈرامے میں کردار بھی ادا کیا تھا، اسی ڈرامے میں سجل علی اور سید جبران ناصر جیسے اداکار بھی شامل تھے۔

حال ہی میں یاسر نواز نے نجی ٹی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی پروگرام میں یاسر نواز فیروز خان کو اداکاری کا موقع دینے سمیت ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے یاسر نواز سے فیروز خان کے کیریئر سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’فیروز خان کو ڈراما سیریل ’چپ رہو‘ میں بریک دے کر میں نے اسٹار بنانے میں کردار ادا کیا۔

ہدایت کار نے فیروز خان کو کاسٹ کرنے سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ’میری اسسٹنٹ نے مجھے فیروز خان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نوجوان اداکارہے، اسے نئے ڈرامے کے لیے کاسٹ کریں۔ جس پر میں نے کہا کہ اچھا تم ہی نمبر ڈھونڈو اور اس سے کہو مجھے سے بات کرلے۔

انہوں نے بتایا کہ فیروز خان اسی رات میرے گھر آئے اور ہماری تقریباً 20 سے25 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

یاسر نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی ملاقات میں اندازہ ہو گیا تھا کہ اس لڑکے میں دم ہے۔ پھر وہ ڈرما بھی سپر ہٹ ہوا اور فیروزکے کردار نے بھی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان کو ’اسٹار‘ بنانے میں ان کا بھی کردار ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ فیروز خان کے ساتھ ایک اور ڈرامے میں کام کرتے دکھائی دیں گے، جس میں فیروز خان ان کے بیٹے کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے مذکورہ ڈرامے میں انہوں نے پہلی بار اپنے بالوں پر سفید رنگ کیا ہے، عام طور پر وہ رنگ کیے بغیر ہی کردار ادا کرتے آئے ہیں لیکن نئے ڈرامے میں وہ فیروز خان کے والد بنے ہیں، اس لیے انہوں نے بالوں پر سفید رنگ کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں