3

رونے کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

[ad_1]

چاہے کوئی مرد ہو یا عورت ’رونا‘ ایک نارمل فعل ہے جو آپ کے درد کو کم کرنے میں مددگار اور آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ ایک ایسا رویہ ہے جو دوسروں میں ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اس لیے جب آپ دکھ یا تکلیف میں ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ آپ سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

رونا کسی بھی انسان کے لیے کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ اس عمل سے دماغ اور جسم پر فائدے مرتب ہوتے ہیں۔

رونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں درد یا تکلیف کا احساس، اداسی، غصے میں اور خوشی کے موقع پر بھی انسان کے آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔

آنسو نہ صرف ایک جذباتی ردعمل ہیں بلکہ آنکھوں کی صحت اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آنسو کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟

ہمارا جسم مسلسل کئی آنسوؤں کے قطر ے بناتا ہے، سائنس کے مطابق تین قسم کے آنسو ہوتے ہیں۔

بیسل (Basal ) آنسو: یہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور نم رکھنے میں مدد کرتے ہیں، یہ ہماری آنکھوں میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

ریفلیکس (reflex) آنسو: یہ آنسو بڑی مقدار میں بنتے ہیں، یہ اس وقت نکلتے ہیں جب ہماری آنکھ میں دھول، مٹی، پلکیں چلی جائیں۔

جدباتی آنسو: یہ تب بنتے ہیں جب ہم غصے میں ہوں، اداس ہوں یا خوشی محسوس کررہے ہوں۔

آنسوؤں سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد درج ذیل ہیں:

1) آنسو آنکھوں کو نم رکھتے ہیں، خشکی اور جلن کو روکتے ہیں۔ یہ دھول، گرد اور دیگر ذرات کو آنکھوں سے خارج کردیتے ہیں جو داخل ہوچکے ہوتے ہیں۔

2) آنسوؤں میں ایک کیمیکل لائزوزائیم ہوتا ہے۔ یہ اینٹی مائکروبیل خصوصیات والا انزائم انفیکشن سے بچاتا ہے۔ آنسو آنکھوں کے سطحی حصے کورنیا کو آکسیجن اور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔

3) رونا تناؤ کے ہارمونز جیسے کورٹیسول کے اخراج میں مدد کرتا ہے، راحت اور سکون کا احساس فراہم کرتا ہے۔

4) آنسو بہانا آکسیٹوسن اور اینڈورفنز جیسے کیمیکلز کے اخراج کو متحرک کرتا ہے جو موڈ کو بہتر کرسکتا ہے اور درد کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

5) جذباتی طور پر متحرک کردہ آنسو اضطراری یا بیزل آنسوؤں کی اقسام سے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ان میں تناؤ سے متعلق ہارمونز اور زہریلے مواد کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ رونے سے جسم کو ان مادوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

6) آنسو بہانے سے پیراسیمپیتھیٹک اعصابی نظام فعال ہوتا ہے جس سے جسم کو آرام اور جسمانی درد کے احساس کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

7) آنسو آنکھوں کی صاف اور ہموار سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں جو تیز بصارت کے لیے ضروری ہے۔

8) آنسوؤں میں موجود لائزوزائیم اور دیگر پروٹین قدرتی دفاعی طریقہ کار فراہم کرتے ہیں جس سے آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں