[ad_1]
بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر وہ زندگی میں کامیاب کیسے ہوئے؟
اس کا راز ان کی چند عام عادت میں چھپا ہوا ہے جو ان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔
جی ہاں واقعی ان کے روزمرہ کے معمولات نے زندگی میں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی 5 عادات دیگر افراد کو بھی زندگی کے مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ مطالعہ کرنے، واضح مقاصد کو طے کرکے ان پر توجہ مرکوز کرنے، ناکامی سے ڈرنے کی بجائے اس سے سیکھنے، طویل المعیاد بنیادوں پر سوچنے اور توجہ ایک جگہ مرکوز رکھنے جیسی عادات نے بل گیٹس کو زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد فراہم کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوسطاً ہر سال بل گیٹس 50 کے قریب کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں تاکہ ان کے علم میں مسلسل اضافہ ہو۔
وہ اپنے بلاگ میں لوگوں کو مطالعے کے لیے کتابوں کے نام بھی تجویز کرتے ہیں۔
کچھ عرصے قبل بل گیٹس نے بتایا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں ان میں ایک بہت عام بری عادت موجود تھی۔
کچھ سال پہلے ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک بہت بری عادت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے وہ اپنے کام آخری منٹ تک ٹالتے رہتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں کوئی کام نہیں کرتا، میں کلاسز میں نہیں جاتا اور مجھے کسی چیز کی پروا نہیں’۔
مگر کسی ٹیسٹ سے ٹھیک پہلے وہ اس کی تیاری شروع کردیتے تھے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے بتایا کہ ‘لوگ سوچتے ہیں کہ یہ پرمزاح ہے، یہی میرا خیال بھی تھا، یعنی میں ایسا نوجوان تھا جو آخری وقت تک کچھ نہیں کرتا تھا’۔
مگر جب وہ عملی زندگی میں آئے اور اپنا کاروبار شروع کیا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ عادت ان کو کامیابی حاصل کرنے نہیں دے گی اور وہ اسے ترک کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بل گیٹس کے مطابق ‘ جب میں بزنس کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ یہ بہت بری عادت ہے اور اس سے پیچھا چھڑانے میں مجھے 2 سال لگ گئے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘اس وقت کوئی بھی مجھے سراہتا نہیں تھا کیونکہ میں اپنے کام ٹالتا رہتا تھا’۔
اسی وجہ سے بل گیٹس نے اس عادت سے پیچھا چھڑایا اور اپنے کالج کے ایسے ساتھیوں جیسے بن گئے جو ہر کام بروقت کرتے تھے۔
[ad_2]