[ad_1]
جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔
[ad_2]