[ad_1]
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، تیز ہواؤں کے سبب پھیلتی تباہ کن آگ کے باعث اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد جبکہ ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں آئندہ چند دن میں مزید تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اکتوبر سے اب تک لاس اینجلس میں معمول سے بہت کم بارشیں ہوئی ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز مصروف ہیں، فی الحال مکمل طور پر نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں لگی آگ سے متعلق بڑی پیشگوئی
دوسری جانب میکسیکو اور کینیڈا کے بعد یوکرین کی جانب سے بھی لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
[ad_2]