[ad_1]
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دورہ امریکا کے دوران یو ایس اے کرکٹ کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی، اور کہا امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
محسن نقوی نے امریکا کے کرکٹ کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی، پی سی بی چیئرمین نے یو ایس اے کرکٹ سی ای او کو چیمپئنز ٹرافی میچز دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
[ad_2]